مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں کی شوپیاں میں تلاشی اور محاصرے کی بڑی کارروائی
سرینگر19اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع شوپیاں میں تلاشی اور محاصرے کی بڑی کارروائی شروع کی۔
فوجیوں نے ضلع کے علاقے ہر پورہ بٹہ گنڈ میں ایک پیرا ملٹری گارڈ پر حملے کے بعد علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ۔ ایک سینئر پولیس افسر نے صحافیوں سے گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ عسکریت پسندوں نے گارڈ پر فاصلے سے گولی چلائی جس کا اس نے جواب دیا ۔ تاہم حملے اورجوابی کارروائی میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ بھارتی فوجیوں نے پورے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔