مقبوضہ جموں و کشمیر

700 سے زائد کشمیری طلباء ایران سے انخلاء کے منتظر ہیں

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ 700سے زائد کشمیری طلباء اب بھی ایران کے مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے ان کی فوری اور محفوظ منتقلی اور انخلا ء کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے کنوینر ناصرکھوئی ہامی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری طلباء تہران، کرمان، گیلان، شیراز اور اراک سمیت ایران کے مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں بحران زدہ علاقوں سے باہر نکالنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ زخمی ہونے والے دو طالب علموں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کے انخلا ء کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button