مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: تاریگامی کی میڈیا آﺅٹ لیٹس پر پابندی کی مذمت

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیامارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے رہنما محمدیوسف تاریگامی نے گریٹر کشمیر، کشمیر لائف اور رائزنگ کشمیر سمیت علاقے کے معروف اخبارات اور نیوز پورٹلز کے فیس بک اور انسٹاگرام ہینڈلز کو بلاک کرنے کے مودی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے پریس کی آزادی پر سنگین حملہ قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تاریگامی نے اکاﺅنٹس کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اظہار رائے ایک آئینی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا آو¿ٹ لیٹس پر پابندی کا کوئی جواز نہیں ہے، حکام کو چاہیے کہ وہ اختلافی آوازوں کا احترام کریں۔








