مقبوضہ جموں و کشمیر

میرواعظ کی ایران پر اسرائیل اورامریکہ کے حملوں کی مذمت،مذاکرات پر زور

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ا ن کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ان حملوں نے پورے مشرق وسطی کو تباہی اور افراتفری کی طرف دھکیل دیا ہے۔میرواعظ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ فوجی طاقت کا مطلب کھلی چھوٹ نہیںہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک فلسطین کے لوگوں کو انصاف فراہم نہیں کیا جاتا ، مشرق وسطی کی سلامتی غیر یقینی رہے گی اور خطے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کی صورتحال غیر مستحکم رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ مذاکرات ہی امن اورمسائل کے حل کا واحد راستہ ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button