بھارت

بھارتی آبی جارحیت!گنگا معاہدہ معطل کرکے بنگلا دیش کا پانی روکنے کی تیاری

نئی دلی :پہلگام حملے کو جواز بنا کر جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت نے پورے خطے کے امن کو دائو پر لگادیاہے ۔ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد اب بھارت نے بنگلا دیش سے گنگا معاہدے پر نظرثانی کا فیصلہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 1996کا بھارت بنگلا دیش گنگا معاہدہ 30سال مکمل ہونے پر 2026میں ختم ہورہا ہے۔معاہدے کی شق نمبر 12کے مطابق اس معاہدے کی تجدید دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے کی جائے گی۔گنگا معاہدے کے مطابق خشک موسم کے دوران فرکا بیراج کے اطراف میں پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بناتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے اب بنگلا دیش کو آگاہ کیا ہے کہ ترقیاتی ضروریات کے لیے اسے زیادہ پانی درکار ہونے کا جواز گھڑ کر اس معاہدے کومعطل کرنے پر غور شروع کردیاہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پہلگام حملے سے پہلے بھارت گنگا معاہدے میں 30سال کی توسیع چاہتا تھا مگر اب بھارت اس کی تنسیخ چاہتاہے۔ بھارت کے اس یکطرفہ فیصلے پر بنگلا دیش نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی آبی جارحیت جنوبی ایشیا میں ایک نئے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button