بھارت

نیویارک : میئر کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی نے نریندر مودی کو گجرات کا قصائی قراردیدیا

ظہران ممدانی کاعالمی عدالت انصاف کے حکم پر جنگی مجرام نیتن یاہو کی گرفتاری کا بھی اعلان

نیویارک:
امریکی ریاست نیویارک کے میئر کیلئے جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والے مسلم امیدوار میئر ظہران ممدانی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو "گجرات کا قصائی” قرار دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک بریفنگ کے دوران سوالوں کے جواب میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے ظہران ممدانی نے نریندر مودی کے ساتھ کسی بھی پریس کانفرنس میں شرکت سے واضح طورپر انکار کر دیا۔ انہوں نے نیویارک اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے نریندر ودی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے متعلق سوال پر کہاکہ نریندر مودی بھارتی ریاست گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی نے بطور وزیراعلیٰ گجرات میں مسلمانوں کانام ونشان مٹانے کیلئے قتل عام کروایا۔ظہران ممدانی نے کہاکہ جب وہ دنیا کو یہ حقیقت بتاتے ہیں کہ وہ مسلمان ہیں اور ان کا تعلق گجرات سے ہے تو شدیدحیرانگی کا اظہار کیاجاتاہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں نریندر مودی کو بھی صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی طرح جنگی مجرم کی طرح دیکھنا چاہیے کیونکہ ان دونوں کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ۔ ظہران ممدانی نے کہاکہ اگرنیتن یاہونیویارک کے دورے پر آئے تو وہ جنگی مجرم کو عالمی عدالت انصاف کے حکم پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ظہران ممدانی کے اس بے باک اور واضح موقف سے اسرائیل اور انڈیا کے سفارتی حلقوں میں طوفان برپا ہے اور سوشل میڈیا پر انکی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔
واضح رہے کہ نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو کی طرف سے ظہران ممدانی سے شکست تسلیم کرنے کے بعد ان کے نیویارک کے میئر بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button