بھارت

نئی دلی : طلبہ پر پیلٹ گنز کے استعمال پر مودی حکومت پر تنقید کا سلسلہ جاری

طلبہ پر پیلٹ گنز کے استعمال پر امیت شاہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے: کپل سبل

نئی دہلی: بھارت میں مودی کی ہندوتوا حکومت کی طرف سے دارلحکومت نئی دلی میں طلبہ کے احتجاج پر پیلٹ گنز سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا راجیہ سبھا کے رکن اور سینئر قانون دان کپل سبل نے امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ کے احتجاجی مارچ کے دوران پیلٹ گنز کے استعمال پر بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کو اس معاملے پر پارلیمنٹ میں وضاحت دینی چاہیے۔ایک میڈیا انٹرویو میں کپل سبل نے کہا کہ وزیر داخلہ آخر کیوں خاموش ہیں؟ اس لیے کہ ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔ اعلی حکام کی اجازت کے بغیر کوئی بھی پیلٹ گنز استعمال نہیں کر سکتا۔ اس قسم کے اختیارات صرف اعلی سطح پر دیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیلٹ گنز کا استعمال صرف غیر معمولی حالات میں کیا جا سکتا ہے، اس لیے حکومت کو واضح کرنا چاہیے کہ طلبہ کے پرامن احتجاج کے دوران ایسے ہتھیار استعمال کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔کپل سبل نے مزید کہا کہ حکمران جماعت کے بعض رہنمائوں نے ابتدا میں پیلٹ گنز کے استعمال کی خبروں کی تردید کی، لیکن جب ان کے استعمال کی تصدیق ہو گئی تو وزیر داخلہ نے خاموشی اختیار کر لی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button