مقبوضہ جموں و کشمیر

این آئی اے “عدالت نے پہلگام سے گرفتار دوکشمیری نوجوانوں کا مزید 10روزہ ریمانڈ منظور کر لیا

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی( این آئی اے)کی ایک عدالت نے پہلگام میں گرفتار کیے گئے دو کشمیری نوجوانوں کا مزید 10روز ہ ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بدنام زمانہ تحقیقاتی دارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پرویز احمد ، بشیر احمد نامی نوجوانوں کو گزشتہ ہفتے ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام بٹکوٹ سے گرفتار کیا تھا ۔
تحقیقاتی ادارے نے ان کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے انہیں22اپریل کو ہونے والے پہلگام حملے سے منسلک کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں نے حملہ آوروں کو رہائش اور کھانے پینے کا سامان فراہم کیا تھا۔
این آئی اے عدالت نے گزشتہ روز ( جمعہ ) انہیں مزید 10 دن کے ریمانڈ پر تحقیقاتی ادارے کی تحویل میں دیا۔ اس سے قبل ایک مقامی عدالت نے پیر کے روز گرفتار نوجوانوں کا پانچ روزہ ریمانڈ منظور کیا تھاجس کی معیاد گزشتہ دن ختم ہوگئی تھی۔
یاد رہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد نہتے کشمیریوں پر اپنے مظالم میں تیزی لائی ہے ۔ بھارتی فورسز نے واقعے کے بعد سے اب تک چار ہزار کے لگ بھگ نوجوان جھوٹے مقدمات میں گرفتار کر لیے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button