مقبوضہ جموں و کشمیر

اترپردیش : 8سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش پر ایک شخص گرفتار

 

بریلی اتر پردیش یکم ستمبر(کے ایم ایس )
بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے ایک شخص کو8سالہ بچی سے بدتمیزی کرنے اور اس سے زیادتی کی کوشش کرنے پر گرفتار کیاہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اتر پردیش کے ضلع بریلی کے علاقے بارہ دری میں تیس سالہ شخص وشال گپتا کو اپنے والد کی دکان میں موجود اکیلی بچی کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور اس سے زیادتی کی کوشش کرنے پر گرفتار کیاگیا ہے ۔ لڑکی کی ماں کے دکان میں پہنچنے پر وشال وہاں سے فرار ہو گیا۔ ایس پی سٹی رویندر کمار کے مطابق ملزم کو آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیاہے۔انہوں نے بتایا کہ وشال گپتا کواس سے قبل بھی زیادتی کی کوشش کر نے پر گرفتارکیاگیا تھا اور چند دن قبل ہی و ہ رہا ہوا ہے ۔
ادھرسوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو جس میں اترپردیش کے ضلع Dalliaکے ایک گائوں میں تین خواتین کو ایک لڑکی پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے پر ان خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ویڈیو میں تینوں خواتین کو لڑکی کو بالوں سے کھینچتے ہوئے اور گھونسے اورلاتیں مارتے ہوئے دکھایاگیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button