APHC-AJK

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے مصدق عادل کو تیسری برسی پر شاندار خراج عقیدت

حریت وفد کی آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق خان سے ملاقات

اسلام آباد:
بزرگ حریت رہنما مصدق عادل کی تیسری برسی کے موقع کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں سینئرر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی کی قیادت میں ایک پروقار سیمینار منعقد کیا گیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیمینارکے مقررین نے حریت رہنماء مصدق عادل کو تحریک آزادی کشمیر سے لازوال وابستگی اور انکی گرانقدر خدمات پر شاندارخراجِ عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ مصدق عادل ایک فرد نہیں بلکہ ایک تحریک،ایک انجمن اور جہد مسلسل کا نام ہے ۔انہوں نے کہاکہ مصدق عادل کا پورا خاندان تحریک آزادی کشمیر کے ہر محاذ پر سینہ سپر رہا۔انکے ہالخانہ نے ہر آزمائش کو خندہ پیشانی سے قبول کیا اور تحریک کے پرچم کو کبھی سرنگوں نہ ہونے دیا۔حریت قائدین نے کہا کہ 1990کی دہائی میں مصدق عادل کے چھوٹے بھائی خورشید عادل کوبھارتی فوج نے جبری لاپتہ کردیاتھا۔ شرکا نے انکے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے صبر و حوصلے کیلئے دعا کی اورانکے ادھورے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔اجلاس میں سینئرحریت رہنما محمود احمد ساغر ،ایڈوکیٹ پرویز احمد ،سید یوسف نسیم ، میر طاہر مسعود ، شیخ یعقوب نثار مرزا، شیخ عبدالمتین ، حسن البنا،دائود خان، راجہ خادم حسین ،حاجی محمد سلطان ،سید اعجاز رحمانی ، جاوید اقبال ،امتیاز وانی ،ذاہد صفی، چوہدری شاہین ،منظور احمد ڈار ،عبدالمجید لون،شیخ عبدالماجد ،محمد شفیع ڈار ،سید گلشن،نذیر کرناہی،ذاہد مجتبیٰ،عبدالمجید میر،خورشید میر،عمران قاضی،امتیاز بٹ اوردیگرنے شرکت کی۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے ایک وفد نے سینئر حریت رہنما محمود احمد ساغر کی قیادت میں سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی اورانہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔وفد نے بھارتی ریاستی دہشت گردی، کشمیریوں کے بے دریغ قتل عام، املاک کی ضبطی اور حریت قائدین و کارکنان کی بھارتی جیلوں میں بدترین حالت کو اجاگر کیا۔وفد نے خاص طور پرسینئر حریت رہنماء شبیر احمد شاہ کی کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود بھارتی جیل میں عدم علاج اور غیر انسانی سلوک پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا تاکاہ انکی فوری رہائی اور بروقت علاج معالھہ ممکن ہو سکے۔وفد نے حریت وفد نے سردار عتیق کو کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام ماہِ جولائی میں ہونے والے اہم پروگراموں میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔سردار عتیق احمد خان نے کہاکہ حریت قائدین تحریک آزادی کشمیر کے اصل ترجمان اور مجاہد اول سردار عبد القیوم خان شہید کے نظریے اور کمٹمنٹ کے وارث ہیں، ہم اس مشن پر پوری طرح گامزن ہیں اور حریت قیادت کی پشت پر کھڑے ہیں۔وفد میں حریت رہنما سید یوسف نسیم ،ایڈوکیٹ پرویز احمد ،سید اعجاز رحمانی ،ذاہد صفی ،مشتاق احمد بٹ،افسر خان اورنجیب الغفور شامل تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button