پاکستان

کشن گنگا اور رتلے منصوبوں پر ثالثی عدالت کا ضمنی فیصلہ خوش آئند ہے، پاکستان کا خیرمقدم

اسلام آباد:
پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے تنازعے پر ثالثی عدالت کے حالیہ ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کیاہے۔ثالثی عدالت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشن گنگا اور رتلے ہائڈرو الیکٹرک منصوبوں پر کیسز کو ضمنی ایوارڈ کے تحت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ ثالثی عدالت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے تنازعے سے متعلق ایک ضمنی فیصلہ جاری کیاہے، جس میں عدالت نے یہ قرار دیا ہے کہ وہ اب بھی اس معاملے میں بااختیار ہے اور اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کارروائیوں کو بروقت، مثر اور منصفانہ انداز میں آگے بڑھائے۔انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ اور غیرقانونی طور پر معطل کرنے کے اعلان کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے۔ پاکستان اس ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ترجمان کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے موقف کی تائید کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور نافذالعمل ہے اور بھارت کو اس معاہدے کے حوالے سے کسی بھی قسم کا یکطرفہ اقدام اٹھانے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ ہم بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر سندھ طاس معاہدے کے تحت معمول کی کارروائی بحال کرے اور اس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو مکمل دیانت داری سے ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button