پاکستان

پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ سے منایا گیا

pak high commission NewDelhi

اسلام آباد23مارچ(کے ایم ایس )
پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی میں جمعرات کو یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔
ہائی کمیشن کے چانسری لان میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔پاکستانی ناظم الامور سلمان شریف نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی ، تقریب میں ہائی کمیشن کے افسران، عملہ اور ان کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔ اس موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ناظم الامور نے تاریخی دن پر پاکستان کے عوام کو مبارکباد اور تحریک آزادی پاکستان میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بانیان اور شہداکو خراج عقیدت پیش کیا۔ ناظم الامور نے قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے عظیم جدوجہد کی اور پاکستان کو دنیا کے نقشے پر لا کھڑا کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے گزشتہ 75 سال میں متعدد چیلنجز کا سامنا کیا، قوم کی ترقی کیلئے جستجو آج بھی اسی جذبہ سے جاری ہے جس جذبے کے تحت 1947 میں پاکستان معرض وجود میں آیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہندوستان سمیت اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر پرامن تعلقات کا خواہاں ہے اور پاکستان تنازعہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیامیں پائیدار امن، استحکام اور ترقی کے لئے جموں و کشمیر کا بنیادی مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے ۔تقریب میں 23مارچ 1940کو لاہور میں قرارداد پاکستان کی تاریخی منظوری سمیت تحریک پاکستان کے اہم لمحات پر مبنی دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں۔ ناظم الامور اور ان کی اہلیہ نے اس موقع پر کیک بھی کاٹا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button