پاکستان

بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال جارحیت کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم

تاشقند :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پربلا اشتعال جارحیت کر کے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالا، پاک فوج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 17ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی طرف سے پانی کو پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرنا اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی ناقابل قبول ہے۔ پانی 24کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمسایہ ملک ایران پر بلاجواز اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی جارحیت میں ہونے والی اموات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور برادر ملک ایران سے شہادتوں پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، اسرائیل غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کو بھوکا مار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ای سی او سمٹ کی کامیاب میزبانی پر صدر الہام علیوف کو مبارکباد دیتا ہوں، خانکندی کے خوبصورت شہر میں پرتپاک استقبال پر مشکور ہوں۔
ادھر وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی اور بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کی مستقل حمایت پر صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button