APHC-AJK

حریت وفد کی پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیرسعید غنی سے ملاقات

کراچی:  کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے ایک وفد نے کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر برائے محنت، اطلاعات و انسانی وسائل سعید غنی سے ملاقات کی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وفد میں ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ، سید یوسف نسیم، راجہ خادم حسین، زاہد اشرف اور شیخ عبدالماجد شامل تھے۔حریت وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بین الاقوامی دورے کے دوران مسئلہ کشمیر پر جرات مندانہ اور واضح موقف اپنانے پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد نے کہا کہ عالمی سطح پر کشمیری عوام کی آواز کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔وفد نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ شہید بینظیر بھٹو کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے کامیاب سفارتی دورے میں کشمیریوں کی ترجمانی کی ہے۔ملاقات کے دوران وفد نے سعید غنی کو 8جولائی کویوم شہادت برہان مظفر وانی کے موقع پر نکالی جانے والی ”بنیان مرصوص”ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔حریت وفد نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر سعید غنی کو خصوصی مبارکباد دی ۔ وفد نے کہاکہ 8جولائی کو ریلی کا مقصد کشمیری شہدا ء کو خراج عقیدت اورافواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرناہے۔سعید غنی نے حریت وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت حسب سابق جاری و ساری رکھے گی۔ انہوں نے ریلی میں شرکت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کا مقدمہ بین الاقوامی سطح پر ہر فورم پر لڑاجائے گا تاکہ کشمیریوں کو اقوامِ عالم کا تسلیم شدہ حق خودارادیت دیا جائے اور تکمیل پاکستان کے نامکمل ایجنڈے کو پائے تکمیل تک پہنچایاجائے۔


کل جماعتی حریت کانفرنس جموں کشمیر وفد نے مہاجر قومی موومنٹ کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و دیگر مرکزی رہنماؤں سے ملاقات مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے پبلک سیکریٹریٹ بہادر آباد کراچی میں کی۔ ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات میں مقبوضہ جموں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال، بھارتی افواج کے مظالم، انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر مفصل تبادلہ خیال ہوا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button