چھاپے

مقبوضہ کشمیر : کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے ریاستی تحقیقاتی ادارے کے مختلف علاقوں میں چھاپے

سرینگر: نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو ہراساں اورخوف زدہ کرنے کیلئے متعددمقامات پر تلاشی کی کارروائیاں کی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس آئی اے نے بھارتی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ہندواڑہ اور ڈوڈہ میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد گھروں پر چھاپے مارے ۔ایس آئی اے نے چھاپوں کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت اہم دستاویزات ، موبائل فون اور لیپ ٹاپس سمیت برقی آلات اور دیگرسامان ضبط کرلیا۔
واضح رہے کہ بھارتی قابض فورسز اور ایجنسیاں چھاپوں کے دوران ضبط کیا گیا سامان بشمول موبائل فون اور لیپ ٹاپس کبھی بھی واپس نہیں کرتی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button