پریس کلب مظفرآباد نے کشمیریوں پربھارتی مظالم کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، بیرسٹر سلطان چوہدری
اسلام آباد:
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باددیتے ہوئے کہاہے کہ سینٹرل پریس کلب نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ سینٹرل پریس کلب مظفرآباد شاندار روایات کا امین رہا ہے اور ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور آزادکشمیر کے عوام کے مسائل کو اجاگر کیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران ملکی اور بین الاقوامی سطح پرمقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی حالت زاراور مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کواجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ نو منتخب عہدیداران صحافتی اقدار کی سربلندی کیلئے بھی اپنامثبت کردار ادا کریں گے۔صدر آزاد کشمیر نے نومنتخب صدر سجاد ، سینئر نائب صدر نصیر انور،نائب صدر تنویر تنولی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ خالد،جوائنٹ سیکرٹری شاہ زیب افضل، سیکرٹری مالیات انصر صدیق خواجہ،سیکرٹری اطلاعات میر بشارت،سیکرٹری اشفاق حسین شاہ اور جملہ نومنتخب عہدیداران کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔






