اترپردیش:ہندو توا غنڈوں کا مسلم نوجوان پر بہیمانہ تشدد، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل
لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ضلع پرتاپ گڑھ کے علاقے بالی پور میں ہندو توا غنڈوں نے ایک مسلم نوجوان کو بے دردی سے مارا پیٹا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ غنڈوں نے مسلم نوجوان پر ایک ہندو لڑکی کیساتھ تعلقات کا الزام لگایا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ 25سالہ مقصود عالم کو بے دردی سے لاٹھیوں سے مارا گیا، گھونسے اور لاتیں ماری گئیں۔ آس پا س موجود لوگوں میں سے کسی نے اسکی مددنہیں کی بلکہ وہ اس بہیمانہ کارروائی کی ویڈیو بناتے رہے۔ ایک دکاندار نے کہا کہ مقصود مدد کے لیے پکار رہا تھا، لیکن کوئی آگے نہیں آیا۔ دکاندارنے کہا کہ غنڈوں نے اس دوران مذہبی نعرے بھی لگائے اور مسلم نوجوان کو دہشت گرد قرار دیا۔مقصود کو بعد میں تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کیاگیا۔
یہ واقعہ بھارت میں اسلامو فوبیا اورہجومی تشددکے بڑھتے ہوئے ماحول کو ظاہر کرتا ہے۔ ہندوغنڈوں کیطرف سے مسلمانوں پر جھوٹے الزامات لگانا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانا روزکامعمول ہے۔





.webp)
