بھارت

بھارتی الیکشن کمیشن بی جے پی کی الیکشن چوری شاخ بن چکا ہے، راہل گاندھی

نئی دلی:
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے الیکشن کمیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن کمیشن بھارتیہ جنتاپارٹی کی الیکشن چوری شاخ بن چکا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ریاست بہار میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ انتخابی عملے کی مبینہ ملی بھگت سے نظرثانی کے نام پر ووٹ چوری کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بہار میں الیکشن کمیشن نظرثانی کے نام پر ووٹ چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیاہے۔انہوں نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیاکہ ای سی اب بھی ‘الیکشن کمیشن’ہے یا بی جے پی کی ‘الیکشن چوری’شاخ بن چکا ہے؟راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ بہار میں بلاک لیول افسران خود ہی ووٹروں کے فارم بھر رہے ہیں اور ان پر جعلی دستخط کر رہے ہیں۔ گزشتہ وز آسام کی ایک ریلی سے خطاب میں راہل گاندھی نے دعویٰ کیا تھا کہ ریاست مہاراشٹر کا الیکشن بی جے پی اور الیکشن کمیشن نے چوری کیا ہے اور اب وہی ماڈل ریاست بہار کے الیکشن میں بھی آزمایا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button