مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : سینئر حریت رہنماء غلام محمد خان سوپوری گرفتاری کی شدید مذمت

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما غلام محمد خان سوپوری کو سوپور سے گرفتار کر کے بارہمولہ سب جیل میں بند کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں غلام محمد خان سوپوری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتی ریاستی دہشت گردی کی ایک اور کارروائی قرار دیا ہے جس کا مقصد کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والی آوازوں کو خاموش کرنا ہے۔حریت ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے غلام محمد خان سوپوری کی گرفتاری اور حریت رہنماں اور کارکنوں کے اہل خانہ کو بھارتی پولیس کی طرف سے ہراساں کرنے کی شدیدمذمت کی ہے۔ انہوں نے دنیا کی مہذب اقوام سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں اور مختلف جیلوں میں قید تمام غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماں اور کارکنوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں ۔حریت ترجمان نے کہاکہ بھارتی حکومت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حقیقی مطالبے کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button