پاکستان

پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے ،دفتر خارجہ

دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس اوربین الاقوامی تعاون پاکستان کی پالیسی کی بنیاد ہیں

اسلام آباد:پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس اوربین الاقوامی تعاون پاکستان کی پالیسی کی بنیاد ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف صف اول کا ملک رہا ہے اور پاکستان نے عالمی امن کے لیے میں انسداد دہشت گردی کے ذریعے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ایبی گیٹ بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ دہشت گرد شریف اللہ کوگرفتارکیا۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے بھارتی مقبوضہ جموںوکشمیر کے علاقے پہلگام میںپیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکلاہے۔انہوں نے کہاکہ اس واقعے کا کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے کوئی بھی تعلق زمینی حقائق کے منافی ہے ۔پاکستان نے موثر اور جامع حکمت عملی سے متعلقہ کالعدم تنظیموں کو ختم کیا، ان کی قیادت کو گرفتار کرکے مقدمات چلائے گئے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کالعدم مجید بریگیڈ جیسی دہشت گرد تنظیموں کو بھی بی ایل اے والا درجہ دے۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم سے بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ زیر غور مسئلہ امریکی ملکی قوانین سے متعلق ہے، کابل میں دہشتگردی میں ملوث شریف اللہ کی گرفتاری پاکستانی عزم کی عکاس ہے، بھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو ہوا دینے کا ٹریک ریکارڈ موجود ہے۔پاکستان انسداد دہشت گردی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان نے اس حوالے سے بے مثال قربانیاں دی ہے۔دفتر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اجتماعی کوششوں کے ذریعے اس عالمی خطرے سے نمٹنے کے لیے معروضی اور غیر امتیازی پالیسیاں اپنائے، جس کے لیے ضروری ہے کہ مجید بریگیڈ جیسی دہشت گرد تنظیموں کو بھی کالعدم بی ایل اے کے اتحادی کے طور پر دیکھا جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button