پاکستان

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارنے کہاہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلا م آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتاہے اور پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے جائز حقوق کا بھرپور تحفظ کرے گا۔انہوں نے کہاکہ علاقائی استحکام کے لیے بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری ضروری ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہاکہ پانی جیسے مشترکہ وسائل کے تحفظ کے لیے معاہدوں کی پاسداری ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لیے قومی سلامتی اور عوام کی خوشحالی یقینی بنانا اہم ہے۔قومی سلامتی اور عوام کی خوشحالی کے لیے اندرونی مضبوطی اور موثر سفارت کاری ضروری ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان طے پانے والا ‘مکہ معاہدہ’ برادر ممالک کے ساتھ ہماری گہری شراکت داری کی ایک روشن علامت ہے۔ یہ معاہدہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان خطے میں ایک پرامن، مستحکم اور معاشی طور پر مربوط ماحول کا خواہاں ہے، اور اس بات کا شدید حامی ہے کہ کسی بھی ملک کی سر زمین دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button