پاکستان

آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی فتح قوم کی اجتماعی کامیابی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

لاہور: فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی کامیابی قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرنے لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران کہا کہ پوری قوم بلا کسی مذہبی امتیاز کے مشکل وقت میں دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے۔دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد کی وجہ سے اپنے مذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نصب العین اور جذبہ حب الوطنی کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ وطن عزیز کے روشن مستقبل کے لیے نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہے۔طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button