پاکستان

کشمیری 19جولائی کی قراردادکوعملی جامہ پہنانے کیلئے اپنی جدوجہد جار ی رکھے ہیں، مقررین

لاہور: ”یوم قراردادالحاق پاکستان” کے موقع پر کشمیرسنٹرلاہور کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے الحاق پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی میں مختلف سیاسی وسماجی جماعتوں کے رہنماوں اور کارکنوں ، کشمیری کمیونٹی کے نمائندگا ن کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سابق مشیرصدر ریاست و مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن سید نصیب اللہ گردیزی، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما غلام عباس میر، انچارج سنٹرانعام الحسن، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما انجینئرمشتاق محمود، استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما بلال بٹ، مذہبی رہنما علامہ فدا الرحمان حیدری، عالمی مقصود چغتائی، سماجی رہنماکیپٹن مشتاق،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن مرزا فاروق، معروف ادیب نذربھنڈر ، نذیرمیر، نثاربیگ اور دیگر نے ریلی سے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ آج یومِ الحاقِ پاکستان کشمیری عوام کا پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل نظریاتی و تاریخی رشتے کی تجدید کا دن ہے ۔ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری یومِ الحاقِ پاکستان روایتی جوش و جذبے اور اس عہد کی تجدید کے ساتھ منا رہے ہیں کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کی بھارتی تسلط سے مکمل آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق تک جدوجہدِ آزادی جاری رکھی جائے گی ۔ مقررین نے کہا کہ 19 جولائی 1947 کو قیامِ پاکستان سے بھی تقریبا ایک ماہ قبل، سرینگر میں غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی رہائش گاہ پر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے تاریخی اجلاس میں متفقہ طور پر قراردادِ الحاقِ پاکستان منظور کی گئی تھی ۔ کشمیری قیادت نے اس وقت کے نازک سیاسی حالات اور عوامی امنگوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جغرافیائی، مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر ریاست جموں و کشمیر کا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا تھا ۔ مقررین نے مزید کہا کہ عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کوچاہیے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کے غیر قانونی بھارتی اقدامات، آبادیاتی تناسب کی تبدیلی کی کوششوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کو ان کا جائز حقِ خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام اس عزم کو دہرا رہے ہیں کہ بھارتی فوج کا ظلم و جبر اور دہائیوں پر محیط غاصبانہ قبضہ ان کے آزادی کے جذبے کو متزلزل نہیں کر سکا، اور وہ سرینگر کی اس تاریخی قرارداد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنی پرامن سیاسی و سفارتی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button