مقبوضہ جموں و کشمیر

اترپردیش :بی جے پی رہنما کی ووٹ نہ دینے والوں کے گھروں پر بلڈوزر چلوانے کی دھمکی

تلنگانہ 16فروری (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست تلنگانہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اے ٹی راجہ سنگھ نے ریاست اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کو ووٹ نہ دینے والوںکے گھروں پر بلڈوزر چلوانے کی دھمکی دی ہے ۔
اپنے متنازعہ بیانات کیلئے مشہور بی جے پی کے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے حال ہی میں اتر پردیش میں انتخابات کے حوالے سے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اتر پردیش میں پہلے اور دوسرے مرحلے کی پولنگ مکمل ہو چکی ہے لیکن ان میں زیادہ ٹرن آئوٹ نہیں دیکھا گیا اور کچھ لوگ آدتیہ ناتھ کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
انہوں نے ووٹروں کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں اتر پردیش میں رہنا ہے تو بی جے پی کو ووٹ دیں نہیں تو یوگی جی نے اپنے دور اقتدار میں ہزاروں بلڈوزر خریدے ہیں، جنہیں ووٹ نہ دینے والوں کے گھروں پر چلوا دیا جائے گا۔ ویڈیو میں اے ٹی راجہ کامزید کہناتھا پولنگ کے بعد ووٹروں کی فہرست بنائی جائے گی اور جنہوں نے بی جے پی کو ووٹ نہیں دیا ہوگا انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر آپ یوپی میں رہنا چاہتے ہیں توبی جے پی کوووٹ دیں ورنہ ریاست سے نکل جائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button