کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراجِ تحسین : نیا نغمہ "انسانوں کے جہاں میں "جاری

اسلام آباد:یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک نیا نغمہ "انسانوں کے جہاں میں”جاری کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس نغمے میں کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کیاگیا ہے اور بھارتی ظلم کے خلاف ایک واضح پیغام دیا گیاہے۔ نغمے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بربریت کو اجاگر کرتے ہوئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ نغمے میں جنت نظیر وادی کشمیر کو غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزاد کرانے کے لئے کشمیریوں کے عزم کی عکاسی کی گئی ہے جو اپنے لہو سے حق کی داستان رقم کر رہے ہیں۔ یہ نغمہ پاکستان کے اس پختہ عزم کی ترجمانی کرتا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کیلئے ہمیشہ پرعزم رہے گا۔ ساتھ ہی اس نغمے میں دنیا کے خاموش تماشائی بننے کے باوجود پاکستان کے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عہد کو واضح کیاگیا ہے۔






