APHC-AJK

پاکستان بھارتی جبر کا شکار کشمیریوں کی امیدوں کا مرکز ہے، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ

پاکستانی عوام ، حکومت کو یوم آزاد ی کی مبارکباد

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے پاکستان کے عوام اور حکومت کو” یوم آزادی“ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد بھارتی تسلط سے آزاد ی کی جدوجہد میں مصروف کشمیری عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ، سینئر رہنماﺅں محمد فاروق رحمانی، محمود احمد ساغر، الطاف حسین وانی، شمیم شال، شیخ عبدالمتین، زاہد صفی، اعجاز رحمانی، زاہد اشرف ، امتیاز وانی ، حاجی محمد سلطان،سید منظور احمد شاہ ، الطاف احمد بٹ، شیخ عبدالماجد، اشرف ڈار ، جاوید احمد بٹ اور سید گلشن نے اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیری عوام کے دل پاکستانی عوام کے دلوں کیساتھ دھڑکتے ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت دونوں کے لازوال رشتوں کو ختم نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری اپنے آپ کو مملکت خداداد کا حصہ سمجھتے ہیں اور وہ بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی کیلئے قربانیوں کی ایک عظیم تاریخ رقم کرر ہے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے ایک فریق کے طور پرپاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی وکالت کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماﺅں نے مزید کہا کہ14 اگست 1947 ایک تاریخی دن ہے جب پاکستان کا قیام عمل میں آیا اور دو قومی نظریے کی فتح ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت میں مسلمانوں کی جو حالت زار ہے ، اس نے ثابیت کردیا ہے کہ پاکستان کے قیام کا مطالبہ بالکل بجا اور درست تھا ۔
حریت آزاد کشمیر شاخ کے رہنماﺅں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں ضرور رنگ لائیں گی اورپورا جموں وکشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button