پاکستان

معرکہ حق کی فتح اور آزادی کا جشن بھارت کے لیے واضح پیغام ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد:
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی فتح اور آزادی کا جشن بھارت کے لیے واضح پیغام ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کی فتح سے آزادی کا جشن دوبالا ہو گیا ہے۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے معرکہ حق میں دشمن کو مات ہوئی۔ قوم نہ صرف یوم آزادی کا جشن بلکہ معرکہ حق کی فتح کا جشن بھی منا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں آزادی کی نعمت سے نوازا اور آزاد فضاں میں سانس لینا نصیب ہوا۔ چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک سبز ہلالی پرچم تھامے گھروں سے باہر نکلے ہوئے ہیں۔ عوام اپنی فیملیز کے ساتھ پارلیمنٹ ہائوس سمیت دیگر اہم عمارتوں کے سامنے قومی پرچموں کے سائے تلے خوشیاں منا رہے ہیں۔عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم سب پاکستانی ہیں اور بحیثیت پاکستانی اپنا جشن منا رہے ہیں۔ یہ جشن بھارت کے لیے بھی ایک واضح پیغام ہے کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا تحفظ اور فتح کی خوشی کس طرح مناتی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ تاریخی موقع پاکستان کے اتحاد، عزم اور حوصلے کی علامت ہے۔
ادھروزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹاون میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے۔پاک فوج نے حالیہ جنگ میں ازلی دشمن بھارت کو بد ترین شکست سے دوچار کیا۔ نہوں نے کہاکہ معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر عالمی سطح پر پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا ہے، یہ تاریخی فتح افواج پاکستان کے غیر متزلزل جذبے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے دشمن کے بزدلانہ حملوں کا نہ صرف بھرپور مقابلہ کیا بلکہ اسے ایسا سبق سکھایا کہ وہ پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔انہوں نے کہا کہ سپہ سالار پاکستان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے جوابی کارروائی میں دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیئے اور اسے شکست کی دلدل میں دھکیل دیا ۔پاک فوج کی اس کارروائی نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا اور پاکستان کی عسکری طاقت کو عالمی سطح پر ایک بار پھر نمایاں مقام دلایا۔تقریب کا اہتمام ادارہ نظریہ پاکستان نے کیاتھا جس کے اختتام پر تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button