پاکستان
پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹEO-2کامیابی سے خلا میں لانچ
اسلام آباد:
پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹEO-2خلا میں کامیابی سے لانچ کردیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سپارکو نے چین کے یانگ جیانگ سی شور سینٹر سے سیٹلائٹ EO-2لانچ کر کے اہم سنگِ میل عبور کیا ہے ۔ سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے اور امیجنگ کی صلاحیت بڑھائے گا جبکہ سپارکو کا EO-2 لانچ، ملکی خلائی مہارت کی علامت ہے۔سپارکو کا EO-2سیٹلائٹ منصوبہ بندی اور وسائل کے انتظام کے لیے اہم ڈیٹا فراہم کرے گا۔ پاکستان کے سیٹلائٹس کے بیڑے میں اضافہ، مشاہدات کی تسلسل اور درستگی بہتر ہوگی۔سیٹلائٹ آفات کے انتظام اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں معاون ثابت ہوگا۔ EO-2پاکستان کی مقامی طورپر سیٹلائٹس کی تیاری میں خود انحصاری کی علامت ہے ۔






