بھارت

مودی حکومت کا مکرہ چہرہ مزید بے نقاب : روسی ڈرونز میں بھارتی ساختہ پرزوں کا انکشاف

کیف:یوکرینی صدر کے دفتر نے ایسے خطرناک شواہد کا انکشاف کیا ہے کہ یوکرین میں شہری علاقوں اور اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے والے روسی ڈرونز میں بھارتی ساختہ پرزے پائے گئے ہیں جس سے ماسکو کی جنگی مشین کو ایندھن دینے کے حوالے سے بھارت کا مکروہ چہرہ مزید بے نقاب ہو گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوکرائنی حکام نے کہا کہ ڈرونز جو کہ رہائشی محلوں، نقل و حمل کے مراکز اور توانائی کی تنصیبات پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، نے بڑے پیمانے پر تباہی، شہری ہلاکتوں اور انسانی المیوں کو جنم دیا ہے۔ ان مہلک ہتھیاروں میں بھارتی ساختہ پرزوں کی دریافت نے روس-یوکرین تنازعہ میں نئی دہلی کے غیرجانبداری کے دعووں کے بارے میں سوالات کو جنم دیا ہے۔
مودی حکومت روس یوکرین لڑائی میں خود کو غیر جانبدار ظاہر کر رہی ہے تاہم روس کیساتھ اسکی اقتصادی اور تزویراتی شراکت داری یوکرائن جیسے ایک خودمختار ملک کے خلاف جارحیت کو بڑھانے کا سبب بن رہی ہے ۔ تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ ڈرون طیاروںمیں بھارتی ساختہ پرزوں کے انکشاف نے مودی حکومت کی ساکھ مزید خراب کر دی ہے ،بھارتی حکومت نے مذکورہ انکشاف پر چپ سادھ رکھی ہے جو اسکے اخلاقی دیوالیہ پن کا عکاس ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ انکشاف بھارت کی خارجہ پالیسی میں تضاد کو ظاہر کرتا ہے ۔ بھارت کے نزدیک انسانی حقوق اور عالمی اصولوں کی کوئی قدر وقیمت نہیں وہ صرف اور صرف تجارت اور اسٹریٹجک شراکت داری کو ترجیح دیتا ہے۔ ایک سیاسی مبصر کا کہنا ہے کہ روس یوکرین لڑائی بربادی کو جنم دے رہی ہے ، بے گناہ لوگ مر رہے ہیں لیکن بھارت کے کان پر جو ں تک نہیں رینگ رہی ۔اسے تباہی و بربادری اور بے گناہ لوگوں کے مرنے کی کوئی فکر نہیں ، اگر فکر ہے تو صرف اور صرف اپنے حقیر مفادات کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button