بھارت

بھارت کی عالمی سطح پر ایک اور سبکی، امریکہ نے تجارتی مذاکرات معطل کر دیے

اسلام آباد:امریکہ نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر دیے اور رواں ماہ کے آخر میں تجارتی مذاکرات کاروں کا نئی دہلی کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ یہ دورہ 25اگست سے 29اگست کے درمیان متوقع تھا لیکن اب اسے دوبارہ شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔یہ خبر ایسے وقت میں آئی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کشیدہ ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی برآمدات پر 25فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کی ہے اور اس کے ساتھ مزید 25فیصد ڈیوٹی روس سے تیل خریدنے پر بطور سزا نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جو 27اگست سے فعال ہونے کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک رابطے میں ہیں لیکن بات چیت کے نئے شیڈول پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔بھارت پر عائدمجموعی 50فیصد ٹیرف کسی بھی تجارتی شراکت دار پرامریکہ کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیرف ہے اور اس پر نئی دہلی کی جانب سے سخت ردعمل آیا ہے۔بھارت نے کہا ہے کہ اسے ناانصافی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ یورپی یونین اور امریکہ روس کے ساتھ تجارت جاری رکھے ہوئے ہیں۔بھارتی وزارتِ خارجہ نے رواں ماہ کے آغاز میں ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ بات قابلِ غور ہے کہ وہی ممالک جو بھارت پر تنقید کر رہے ہیں، خود روس کے ساتھ تجارت میں مصروف ہیں، ہمارے معاملے کے برعکس ان کی یہ تجارت کوئی قومی مجبوری بھی نہیں ہے۔امریکہ بھارت کا سب سے بڑا برآمدی شراکت دار ہے، تازہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2025کو ختم ہونے والے مالی سال میں بھارت کی کل برآمدات کا تقریبا 20فیصد یعنی 86 ارب 51کروڑ ڈالر مالیت کا سامان امریکہ بھیجا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button