بھارت

بھارت :ہندو انتہا پسندوں نے حضرت عیسیٰ ؑکے مجسمے کی بے حرمتی کی

چندی گڑھ 27 دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست ہریانہ میں ہند و انتہا پسندوں نے برطانوی دور کے ریڈیمر چرچ میں نصب حضرت عیسیٰ ؑ کے ایک مجسمے کی بے حرمتی کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست کے شہر امبالہ میں 26 دسمبر کی صبح ہندو انتہا پسندوں نے گرجاگھرکے احاطے کے اندر لگی روشنیوںکوبھی نقصان پہنچایا۔ عبادت گاہ کی بے حرمتی کے حوالے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ریڈیمر چرچ کے پادری فادر پتراس منڈو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حملہ رات12.30 سے 1.40 بجے کے درمیان ہوا جس میںموٹر سائیکل پر سورار دو افراد مین گیٹ سے چھلانگ لگا کر چرچ میں داخل ہوئے اور احاطے کے اندر سجاوٹ کے لئے لگی لائٹنگ کو نقصان پہنچایا۔ جانے سے پہلے دونوں نے اینٹوں سے حملہ کیا اورگرجا گھر کے دروازے پر لگے شیشے کے ایک بکس کو توڑ دیا جس میںحضرت عیسیٰ ؑ کا مجسمہ موجود تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button