بھارت
تریپورہ : جھڑپ میں بی ایس ایف ہیڈ کانسٹیبل ہلاک
اگرتلہ 20 اگست (کے ایم ایس)شورش زدہ بھارتی ریاست تری پورہ میں نیشنل لبریشن فرنٹ آف تریپورہ (این ایل ایف ٹی) کے ارکان کے ساتھ ایک جھڑپ میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔
بی ایس ایف کی 145 ویں بٹالین کا ہیڈ کانسٹیبل گریجیش کمار ا±دے ریاست کے کنچن پور سب ڈویڑن میں ایک فوجی آپریشن کے دوران این ایل ایف ٹی کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔
این ایل ایف ٹی تریپورہ کی بھارت سے آزادی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔