بارہمولہ: بھارتی انتظامیہ نے 28 ویں صفر سے قبل پابندیاں عائد کردیں

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںحکام نے کل 28 ویں صفر سے قبل ضلع بارہمولہ کے کچھ حصوں میں پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شیعہ مسلمان ہر سال 28 صفر کو پیغمبر اسلام ﷺاور ان کے نواسے امام حسن رضی اللہ عنہ کی رحلت کی برسی مناتے ہیں۔ تاہم قابض بھارتی حکام نے مذہبی اجتماعات کو روکنے کے لیے پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
ضلعی مجسٹریٹ بارہمولہ نے ضلع کے علاقوں گنڈ خواجہ قاسم، کنٹربگ اور سنگھ پورہ کے ملحقہ علاقوں میں پابندیوں کا حکم دیا۔ یہ حکم 22 اگست کی رات ساڑھے آٹھ بجے سے 23 اگست کی رات ساڑے 9بجے تک نافذ العمل رہے گا، چار یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے، جلوس نکالنے اور پیشگی اجازت کے بغیر لاو¿ڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی رہے گی ،
حکام نے اعتراف کیا ہے اس پابندی کا مقصد 28 صفر کو ہونے والی مجالس کو روکنا ہے






