یوم دفاع و شہدا کا نیا پرومو جاری، افواج پاکستان کی جرات و قربانیوں کو خراج تحسین

راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر نیا پرومو جاری کیا ہے جس میں پاکستانی افواج کی بہادری، جرات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ پرومو معرکہ حق میں شاندار فتح اور دشمن پر غلبے کی علامت ہے ۔پرومو میں وطن کے دفاع میں پاک فوج کی لازوال جدوجہد کو اجاگر کیاگیا ہے۔پرومو میں پاکستان کی بری، فضائی اور بحری افواج کی قربانیوں کو قوم کے عزم و حوصلے کی روشن علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔یہ پاک فوج کی اس عظیم تاریخ کو یاد دلاتا ہے جس نے ہر مشکل حالات میں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور وطن کی سرحدوں کو سیسہ پلائی دیوار کی طرح محفوظ رکھا۔یومِ دفاع کے موقع پر پاک فوج نے ایک بار پھر دشمن کے خوابوں کو چکنا چور کرنے کا عہد کیا ہے۔ پرومو میں واضح کیا گیا ہے کہ دفاعِ وطن ہی بقائے وطن کا ضامن ہے۔ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔پاک فوج کی بہادری تاریخ کا ایک روشن باب ہے، اور یہ پرومو اس عزم کی تجدید ہے کہ پاکستانی افواج ہر حال میں وطن کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار بنی رہیں گی۔ قوم اپنی افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔








