مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں نے تباہی مچا دی، سری نگر جموں شاہراہ بدستور بند

ہزاروں افراد متاثر، مکانات تباہ، سکول بند

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والا واحد زمینی راستہ سری نگر جموں شاہراہ مسلسل بارشوںاور بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کیوجہ سے مسلسل بند ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے سے ادھم پور اور رام بن کے درمیان شاہراہ کے کئی حصوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ حکام نے بتایا کہ تھرڈ علاقے میں ایک بڑی پہاڑی مسلسل پھسل رہی ہے، اس کے ساتھ شاہراہ بھی دھنس رہی ہے۔ نگروٹا جموں سے رامبن، بانہال اور سری نگر کی طرف کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں ہے، جس سے ہزاروں مسافر اور مال بردار ٹرک پھنسے ہوئے ہیں۔
متواتر بارشوں نے ضلع رام بن میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے،کم از کم 158 مکانات کو نقصان پہنچا ہے، 12 مکان مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ کھاری، رامسو اور میترا کے لوگوں نے کہا کہ دریائے چناب کے سیلانی پانی سے رہائشی علاقوں، مدارس اور مساجد کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ حکام حفاظتی پشتوں کو مضبوط کرنے میں غفلت برت رہے ہیں۔
خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے جموں و کشمیر کے تمام تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ یونیورسٹیوں اور اسکولوں نے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔جموں خطے اور وادی کشمیر کے جنوبی علاقے میں کئی تعلیمی اداروںکی عمارتیں زیر آب آگئی ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button