مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : رام بن میں 2.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 2.4تھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ زلزلہ 23مارچ کی شب 11بجکر 46منٹ پر آیا جس کا مرکز عرض البلد 33.433N اور طول البلد 75.180E پر 10 کلومیٹر گہرائی تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اردگرد کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔







