بھارت

بھارت میں کورونا کیسز بڑھ کر 4,026ہو گئے، گزشتہ 24گھنٹے میں 5 اموات رپورٹ

نئی دہلی:بھارت میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد بڑھ کر 4,026ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹے میں وائرس سے مزیدپانچ اموات ہوئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وائرس سے ریاست مہاراشٹر میں دو اور کیرالہ، تامل ناڈو اور مغربی بنگال میں ایک ایک موت ہوئی ہے۔ رواں سال جنوری سے لے کر اب تک ملک بھر میں وائرس سے مجموعی طورپر37اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔22 مئی کے بعد سے مثبت کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو 257سے بڑھ کر 4,000تک پہنچ گئی ہے۔ریاست کیرالہ میں مثبت کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 1,416 ہے، اس کے بعد مہاراشٹر سے494، گجرات سے 397اور دہلی سے 393کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button