مقبوضہ جموں و کشمیر

سوپور: سیلاب کے خطرے کے پیش نظر متعدد خاندان محفوظ مقامات پرمنتقل

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںوولر جھیل اور دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ کیوجہ سے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور کے نشیبی علاقوں سے متعدد خاندانوں کو احتیاطی اقدام کے طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تاہم حکام نے کہا ہے کہ ضلع میں فی الحال سیلاب کی کوئی تشویشناک صورتحال نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا، جنہوں نے زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سوپور اور ملحقہ بیلٹ کا دورہ کیا، کہا کہ انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔انہوںنے کہا کہ گو کہ پانی کی سطح خطرے کے نشان سے نیچے ہے، لیکن اگلے دو سے تین دن بہت اہم ہیں کیونکہ وولر جھیل خطرے کے نشان کے بالکل قریب پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلڈ کنٹرول ٹیموں کو پشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سب سے زیادہ خطرے والے علاقوں میں رہنے والوںکو عارضی طور پر منتقل کیاگیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button