مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں این آئی اے کے چھاپے

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے مختلف علاقوں میں گھروں پرچھاپے مارے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے ساتھ ملکر بارہمولہ، کولگام، اسلام آباد اور پلوامہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور گھروں کی تلاشی لی۔آخری اطلاعات آنے تک چھاپہ مارکارروائیوں کا سلسلہ جاری تھا۔







