امیت شاہ 3کروڑ دراندازوں کے نام بتا دیں، کانگریس
نئی دلی: کانگرنس کے رکن پارلیمنٹ منیش تیوار نے وزیر داخلہ امیت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ان 3کروڑ مبینہ دراندازوں کی فہر ست سامنے لائیںجن کے نام رائے دھندگان فہرست ے کاٹے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق منیش تیوار ی نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ اگر اتنی بڑی تعداد میں در انداز ملک میں داخل ہوتے ہیں تویہ وزارت داخلہ کی سنگین ناکامی کی طرف اشارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو چاہیے کہ وہ ان لوگوںکے نام بتا دیں جنہیں انہوںنے درانداز کہا ہے۔
انہوںنے کہا کہ امیت شاہ کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ لوگ یہ بھار ت میں دراندازی سے قبل کن ممالک میں رہتے تھے۔اگر اتنی بڑی تعداد میں دراندازی ہوئی ہے تو اسکی ذمہ داری وزارت داخلہ پر عائد ہوتی ہے جس کے پاس داخلی سلامتی اور سرحدوںکی نگرانی ہوتی ہے۔
یا در ہے کہ امیت شاہ نے دعویٰ کیا تھاکہ ووٹر فہرستوںکی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر)کے دوران جن رائے دھندگان کو غیر حاضر کے زمرے میںڈالا گیا ہے ان میں تین کروڑ درانداز ہیںاور کانگریس ان دراندازوںکو بچانے کی کوشش کر رہی ہے








