جموں

رامبن میں سیبوں سے لدے500سے زائدٹرک پھنسے ہوئے ہیں

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سرینگر جموں ہائی وے بند ہونے کی وجہ سے ضلع رامبن میں گزشتہ دو دنوں سے سیبوں سے لدے 500سے زیادہ ٹرک پھنسے ہوئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر میں قائم ایک سماجی تنظیم” اتھروٹ کشمیر ”کی ایک ٹیم بانہال پہنچی اور مقامی رضاکار گروپ بانہال والینٹیئرز کے ساتھ مل کر شیربی بی بانہال میں ہائی وے پرپھنسے ہوئے ٹرک ڈرائیوروں میں راشن اور دیگر اشیائے ضروریہ تقسیم کیں۔
دریں اثناء اودھم پور میں ہائی وے کی خستہ حالت کی وجہ سے ادھم پوراور قاضی گنڈ کے درمیان ہائی وے پرگزشتہ تین ہفتوں سے سامان سے لدے ہوئے سینکڑوں ٹرک پھنسے ہوئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button