دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کو الگ نہیں کر سکتی

راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباءاور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک خصوصی نشست کی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ”آئی ایس پی آر“ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے میں کہا گیا کہ شرکاءمیں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلباء اور فیکلٹی ارکان شامل تھے۔
نشست کے دوران طلباءاور فیکلٹی ارکان نے پاک فوج کو آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پاک فوج کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ اپنی جان دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کو الگ نہیں کر سکتی۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں ایک مستحکم قوت بن کر ابھرا ہے۔






