پاکستان

بھارت پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے،ترجمان پاک فوج

عالمی بردری مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے کردار ادا کرے،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

راولپنڈی:پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارتی فوج کے حاضر سروس افسران کے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے مستند شواہد منظر عام پر آچکے ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک جرمن جریدے کو دیے گئے انٹریو، جسے پی ٹی وی نے نشر کیا ہے، میں کہا کہ پاکستان کئی مرتبہ بھارتی دہشت گردی کے ثبوت اقوام عالم کے سامنے پیش کر چکا ہے، بھارتی ریاستی ادارے بشمول آرمی شدد پسند سیاسی نظریات کے زیراثر ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، افغان مہاجرین کو پناہ دینے کی بنیادی وجوہات اب موجود نہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے 40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے بہت منظم طریقے سے اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انسانی بنیادوں پر افغان مہاجرین کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں متعدد بارتوسیع کی ہے۔انہوںنے واضح کیا کہ ’مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی افغان مہاجرین کو پناہ کی بنیادی وجوہات تھیں، جو اب موجود نہیں رہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت میں پرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی بڑھتی انتہا پسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی جبکہ بیرونی مسائل کو اندرونی مسئلہ بنا کر پیش کرتا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا کہ پاکستان کی ریاست تمام غیر ریاستی عناصر کو بلا تفریق مسترد کرتی ہے، پاکستان میں کمسلح جتھوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، ریاست کے علاوہ کوئی گروہ یا شخص جہاد کا اعلان کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کیا اور بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار دہشت گردی میں استعمال ہو رہے ہیں، امریکا بھی اس اسلحے کے دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال پر تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اور معرکہ حق کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قائدانہ کردار اسٹریٹجک رہنما کے طور پر سامنے ا?یا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے برادر ملک چین کے ساتھ بھی تعمیری اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ امریکا نے کا لعدم مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا، بلوچستان میں فتن الہندوستان کے متعدد ہلاک دہشت گرد نام نہاد لاپتا افراد کی فہرست میں بھی شامل تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button