انجینئر امیر مقام کی طرف سے آسیہ اندرابی اور انکی ساتھیوں کی طویل سزائوں کی شدید مذمت
اسلام آباد:
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیراور گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے سینئر حریت رہنما آسیہ اندرابی اور انکی ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کوطویل قید کی سزائوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر امیر مقام نے ایک بیان میں بھارت کی عدالت کی طرف سے کشمیری حریت رہنمائوں کی سزائوں کو انصاف کے تقاضوں، بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قراردیا۔انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے اوراس سے مقبوضہ جموں و کشمیر میںجاری بنیادی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی عکاسی ہوتی ہے۔انجینئر امیر مقام نے کہاکہ پاکستان پورے عزم و اتحاد کے ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کیساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زوردیاکہ وہ بھارتی مظالم ، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کافوری نوٹس لے۔انجینئر امیر نے مزیدکہاکہ مقام کشمیر میں غیرجانبدارانہ استصوابِ رائے کا اہتمام عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا.







