مقبوضہ جموں و کشمیر

میرواعظ عمر فاروق کا مغربی ممالک کی طرف سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا خیرمقدم

سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور پرتگال کی طرف سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے غزہ میں جاری انسانی بحران کے دوران ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ چار مغربی ممالک کی طر ف سے ایک ایسے وقت میں فلسطین کو بطور یاست تسلیم کیاگیاہے جب غزہ میں صیہونی فورسز کے ہاتھوں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے تنازعہ فلسطین کے منصفانہ اور دیرپا حل کی راہ ہموار ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور پرتگال کی طرف سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے سے مظلوم فلسطینیوں کو راحت اور انصاف کی فراہمی اور خطے میں دیرپا امن کی کوششوں کی بحالی میں بھی مدد ملے گی۔ میرواعظ عمر فاروق نے دیگر مغربی ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی مظالم اور ان کی نسل کشی کے خلاف اٹھائیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button