بھارت
چھتیس گڑھ:بھارتی فورسز کے ہاتھوں دو قبائلی سردار ہلاک
نارائن پور: شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز نے دو قبائلی سرداروں کو ہلاک کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے تلاشی کی کارروائی کے دوران مہاراشٹرا سے ملحقہ ضلع نارائن پور کے علاقے ابھوجماد کے جنگلات میں 63سالہ کٹا رام چندر ریڈی اور67سالہ کداری ستیہ نارائن ریڈی و تلاشی کی کارروائی کے دوران گولی مار کرقتل کردیا۔دونوں سردار کمیونسٹ پارٹی آف انڈیامائوسٹ کی مرکزی کمیٹی کے رکن تھے۔دونوں سردار وں کے قتل کے بعد اب سی پی آئی ایم کی مرکزی کمیٹی کے ارکان کی تعداد 10ہو گئی ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیامائوسٹ طویل عرصے سے بھارتی تسلط سے آزادی اور دلتوں اور دیگر قبائلیوں سے رواناانصافیوں کے خاتمے کیلئے جدوجہدکررہی ہے۔







