پاکستان

اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑعالمی امن اور علاقائی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے : مشاہد حسین سید

بھارت اپنی گرتی ہوئی عالمی ساکھ کو سہارا دینے کے لیے پاکستان کو نشانہ بنا سکتا ہے:منیر اکرم

اسلام آباد: پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ نام نہادگریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا گٹھ جوڑ عالمی امن اور علاقائی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے کیونکہ دونوں فریق انفرادی طور پر اپنے عزائم میں ناکام ہو چکے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشاہدحسین سید نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کے گٹھ جوڑ سے چوکنا رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں اسلام آباد بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتا ہے، لہذا غیر معمولی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
دریں اثناء اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب منیر اکرم نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اپنی کمزور ہوتی ہوئی عالمی ساکھ کو سہارا دینے کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتا ہے۔پروگرام میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی پالیسیوں پر تنقید سے بچنے کے لیے پاکستان کے خلاف اقدامات کر سکتا ہے، اس لیے پاکستان کو مکمل طور پر چوکس اور ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button