Oops! Something went wrong on the requesting page
مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : این آئی اے کے جماعت اسلامی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے

بھارتی فوجیوں نے مزید دو نوجوان شہید کر دیے
سرینگر16 جون (کے ایم ایس) بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے” این آئی اے “نے بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس اور اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں کے ہمراہ آج مسلسل دوسرے دن بھی غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں مختلف مقامات پر تلاشی کی کارروائیوں اور گھر وں پرچھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے نے بی جے پی کی زیر قیادت بھارت کی فسطائی حکومت خاص طور پر وزیر داخلہ امیت شاہ کی ہدایت پر سرینگر،بڈگام ، بارہمولہ اور مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوںمیں جماعت اسلامی کے ارکان اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حامیوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔چھاپوں کے دوران دستاویزات اور الیکٹرانک ڈیوائسز بھی قبضے میں لے گئیں ۔
جمیل احمد، محمد فاروق رحمانی ، جموں وکشمیر مسلم لیگ اور جموں وکشمیر پیپلز لیگ سمیت حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے اپنے بیانات میں مودی کی ہندوتواحکومت کی طرف سے کشمیرمیں جماعت اسلامی سے وابستہ فلاح عام ٹرسٹ کے زیر اہتمام سکولوں پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے اسے تعلیم کے خلاف دہشت گردی قراردیتے ہوئے اقوام متحدہ پرزوردیا کہ وہ کشمیر میں تعلیم دشمن پالیسی ترک کرنے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔
بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام کے علاقے مشی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔ علاقے میں گزشتہ تین دن سے بھارتی فوج کا تلاشی آپریشن جاری ہے ۔
ادھرجموں کے علاقے بھدرواہ میں آج مسلسل آٹھویں دن بھی کرفیو جبکہ کشتواڑ اور ڈوڈہ قصبوںمیں پابندیاں مسلسل نافذ رہیں۔بھدرواہ میں توہین رسالت کے خلاف مظاہروں پر ہندوتواکارکنوں کے حملے کے بعد سے جموںکے مسلم اکثریتی علاقوں میں جمعرات کے روز سے کشیدگی جاری ہے ۔
بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے مستقبل کے نتائج کو تبدیل کرنے کے لئے حلقہ بندی کے ڈرامے کو حتمی شکل دینے کے بعدالیکشن کمیشن کو مقبوضہ علاقے میں ووٹر فہرستوں پر نظر ثانی کی ہدایت کی ہے ۔ اس سلسلے میں حکمران جماعتوں بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریات کے حامی عہدیداروں کی تقرری کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ سیاسی ماہرین کے مطابق اس پوری مشق کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ایک ہندو وزیر اعلیٰ کومنتخب کرانا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری مولوی بشیر احمد م عرفانی اور حریت رہنماءسید بشیر اندرابی نے سرینگر سے جاری اپنے بیانات میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے نومنتخب کنوینر محمود احمد ساغر اور یگر عہدیداروںکو مبارک باد یتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ تمام بین الاقوامی فورموں پر مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی مظالم کو مذید موثر طورپر اجاگر کریں گے ۔
ضلع کولگام کے علاقے نیہامہ میں دو گاڑیاں تصاوم کے بعد الٹنے سے بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے کم سے کم 8اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button