مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : ہائیکورٹ نے 2افراد کی کالے قانون’پی ایس اے‘ کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیدی

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائیکورٹ نے دو افراد کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انکی فوری رہائی کے احکامات دیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس موکشہ کاظمی پر مشتمل ہائیکورٹ کے یک رکنی بنچ نے ضلع کولگام کے رہائشیوں سلال احمد گنائی اور زاہد احمد نائیک کی نظر بندی کالعدم قرار دی۔ سلال احمد کو مئی 2019 جبکہ زائد احمد نائیک کو ستمبر 2024 میں حراست میں لیا گیا تھا۔
عدالت نے دونوں کی نظر بندی کے احکامات منسوخ کر کے انتظامیہ کو انہیں فوری طور پر رہا کرنے کے احکامات دیے.

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button