مقبوضہ جموں و کشمیر
کٹھوعہ :بھارتی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا
جموں:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ آپریشن بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے گاﺅں جھٹھانا کے قریب شروع کیاہے۔ بھارتی حکام کا دعوی ہے کہ یہ آپریشن علاقے میں مشکوک نقل وحرکت کی اطلاعات پر شروع کیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔







